موبائل چارجنگ پورٹ ایک اہم پارٹ ہے جو موبائل کو چارج کرنے اور ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ مختلف موبائلز میں مختلف قسم کی چارجنگ پورٹس استعمال ہوتی ہیں، اور ان میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں آئی ہیں تاکہ یوزر کو بہتر کارکردگی مل سکے ۔ آج ہم تین اہم چارجنگ پورٹس کے بارے میں بات کریں گے
1 : Micro مائیکرو
3 : Lightning port ۔ لائٹننگ پورٹ
2 : Type C ۔ ٹائپ-سی
نمبر 1 : مائیکرو
۔ مائیکرو یو ایس بی چارجنگ پورٹ زیادہ تر پرانے اینڈرائیڈ موبائلز میں استعمال ہوتی تھی اور اب بھی کچھ مڈ رینج موبائلز میں موجود ہے ۔
یہ ایک چھوٹی، ٹیڑھی شکل کی پورٹ ہوتی ہے جسے ایک سائیڈ سے ہی لگانا ہوتا ہے ۔یہ پورٹ چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر دونوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، لیکن اس کی رفتار اور کارکردگی جدید یو ایس بی ٹائپ-سی سے کم ہوتی ہے
: Type C نمبر 2 یو ایس بی ٹائپ-سی
یو ایس بی ٹائپ-سی جدید چارجنگ پورٹ ہے جو زیادہ تر نئے موبائلز میں استعمال ہو رہی ہے ۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ دونوں طرف سے لگائی جا سکتی ہے، یعنی آپ کو یہ نہیں دیکھنا پڑتا کہ چارجنگ کیبل کی کونسی سائیڈ اوپر یا نیچے ہے ۔یہ پورٹ نہ صرف فاسٹ چارجنگ (Fast Charging) فراہم کرتی ہے بلکہ تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر بھی ممکن بناتی ہے ۔یو ایس بی ٹائپ-سی آج کل تقریباً ہر اینڈرائیڈ فلیگ شپ موبائل میں دی جارہی ہے اور اب تو لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز میں بھی یہی پورٹ استعمال ہوتی ہے
: نمبر 3 لائٹننگ پورٹ
لائٹننگ پورٹ ایپل کے آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز میں استعمال ہوتی ہے ۔یہ پورٹ بھی دونوں طرف سے لگائی جا سکتی ہے اور چارجنگ کے ساتھ ساتھ ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے ۔یہ پورٹ ایپل کی پروڈکٹس میں خاص طور پر آئی فون، آئی پیڈ، اور آئی پوڈ میں پائی جاتی ہے۔
موبائل چارجنگ کے معاملے میں آج کل فاسٹ چارجنگ ایک اہم فیچر بن گیا ہے ۔ جدید موبائلز میں فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجیز جیسے کہ کوالکوم کوئیک چارج Qualcomm Quick Charge یا پی ڈی چارجنگ (Power Delivery) استعمال ہو رہی ہیں، جو بیٹری کو جلدی چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔فاسٹ چارجنگ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا چارجر اور کیبل اور موبائل تینوں فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہوں ۔ یو ایس بی ٹائپ-سی اور لائٹننگ پورٹ زیادہ تر فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں، جبکہ مائیکرو یو ایس بی میں یہ فیچر بہت کم ملتا ہے ۔
کچھ بزرگ قسم کے کسٹمرز یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کا موبائل فاسٹ چارج نہیں کرتا ۔۔وہ توقع کر رہے ہوتے ہیں کہ ان کا بجٹ رینج موبائل بھی بھی مڈ رینج یا فلیگ شپ کی طرح ایک گھنٹے میں مکمل چارج ہو جائے ۔ یہ ممکن نہیں ۔اگر یہ بجٹ رینج کے موبائل کو 80 واٹ کا چارجر بھی لگا دیں تو ، سپیڈ وہی دے گا ، جتنی سپیڈ موبائل سپورٹ کرے گا ۔ یعنی 10 یا 15 واٹ کی سپیڈ ۔
بجٹ رینج کے موبائل عموماً 10 سے 15 واٹ تک کی سپیڈ کو سپورٹ کرتے ہیں ۔۔ 2 منٹ میں تقریباً ایک پرسنٹ بیٹری ۔مڈ رینج موبائل 18 سے 33 اور 45 واٹ تک کے چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آتے ہیں ۔ایوریج ایک منٹ میں ایک پرسنٹ ۔فلیگ شپ ڈیوائسز میں 50 واٹ سے 100 واٹ تک ۔یہ مقابلہ بازی بھی چلتی ہے ۔۔ کمپنیاں 20 منٹ میں 80 فیصد تک چارج کرنے کی Advertise کرتی ہیں ۔
یاد رہے کہ ! موبائل کی بیٹری 1 سے 80 تک زیادہ تیزی سے چارج ہو جاتی ہے ، پھر اس کی چارجنگ سپیڈ کم ہو جاتی ہے ۔۔کیونکہ یہاں تک بیٹری گرم ہو چکی ہوتی ہے ۔۔ اس لیے سپیڈ کم ہو جاتی ہے ۔۔ تو بہتر یہ ہوتا ہے کہ بیٹری کو 20 سے 80 فیصد تک چارج رکھناچاہیے ۔آپ اپنا موبائل گوگل پر لکھ کر سرچ کریں ۔۔وہاںبیٹری ، چارجنگ پورٹ اور چارجنگ سپورٹ وغیرہ کی معلومات لکھی ہوں گی ۔
Pingback: موبائل ہیکنگ کی کئی اقسام ۔۔ کوکیز یا وائرس سے ہیکنگ ، کیا آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے ؟ - ziamobiletech.com