موبائل ہیکنگ کی کئی اقسام ۔۔ کوکیز یا وائرس سے ہیکنگ ، کیا آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے ؟

آج کے آرٹیکل میں کافی اہم چیزیں ڈسکس کرتے ہیں ۔

  • ڈیٹا پرائیویسی کتنی ضروری ہے ۔۔ لیکن کیسے ہوگی ؟
  • موبائل ہیکنگ کے کیا نقصانات ہیں ، کیسے بچا جائے؟
  • آنلائن دنیا کیسے محفوظ رہا جائے
  • کوکیز یا وائرس کیا ہوتی ہے ، اور ان سے کیسے ہیکنگ ہوتی ہے ، اور کس طرح بچا جائے ۔
  • موبائل میں خود بخود ایڈ کیوں آنے لگتے ہیں ، کیسے ختم کیے جائیں ۔

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل ہیکنگ اور ڈیٹا لیک ہونا عام سی بات ہوگئی ہے ۔۔ روزانہ سوشل میڈیا پر کسی کی پرسنل کوئی ویڈیو وائرل ہوتی ہے ۔۔ جو کہ بلیک میلنگ کا ذریعہ بنتی ہے ۔۔

اس اس کے زریعے کاروباری فراڈ بھی بہت زیادہ ہو رہے ہیں ۔۔ اب ہر بینک کی ڈیجیٹل ایپ موبائل میں موجود ہے ، اگر یوزر نیم ، پاسورڈ مضبوط نہ رکھا جائے ، یا یاد نہ ہو ، تو فراڈ کرنے والوں کیلئے ہیکنگ آسان ہو جاتی ہے ۔۔

سب سے اہم بات کہ اپنی ای میل محفوظ رکھیں ، اس کا پاسورڈ بھی مضبوط اور ہمیشہ یاد رکھیں ۔۔ اگر آپ کی ای میل اور پاسورڈ کسی ہیکر کے پاس چلا گیا تو خدا نخواستہ آپ جانی اور مالی نقصان اٹھا سکتے ہیں

سو یہ تحریر غور سے پڑھیں ۔

موبائل ہیکنگ دو وجہ سے ہوتی ہے ۔۔

  • نمبر 1 :

ایک وہ جو بڑی آئی ٹی کمپنیاں عموماً موبائل ایپس یا کوکیز یا براؤزر کے زریعے کرتی ہیں ۔۔ جیسے میٹا کمپنی ، جس کی ملکیت میں فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام وغیرہ ہیں ۔اس کی شرائط وضوابط / پرائیویسی پالیسی پڑھیں تو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ ہمارے کس کس آنلائن بلکہ کچھ حد تک آفلاین ایکٹویٹی پر نظر رکھتی ہیں ۔۔اور ہماری جو ایکٹویٹی کسی ایک ایپ کو معلوم ہو تو وہ دوسروں کے ساتھ شئیر کرتی ہے ۔۔

لیکن ! ان کا مقصد کاروباری ہوتا ہے ۔۔ مطلب فیس بک پر کوئی چیز ہم نے دیکھی اور اس کو لائیک کر دیا ۔۔تو فیس بک کو پتہ چل گیا کہ ہمیں اس طرح کا مواد پسندہے ۔۔ فیس بک آئیندہ ایسا یا اس سے ملتا جلتا مواددکھائے گا ۔۔ اور یہ بات یوٹیوب ، انسٹاگرام وغیرہ کو بھی بتائے گا ۔۔ جب ہم یوٹیوب کھولیں گے ، تو اسی سے متعلقہ ویڈیوز سامنے آ جائیں گی ۔

  • نمبر 2

دوسری ہیکنگ ۔۔ جو جاسوسی کیلئے کی جاتی ہے یا بلیک میلنگ کیلئے ۔۔ یہ بھی کوکیز یا وائرس کے زریعے یا پاسورڈ وغیرہ چوری کر کے ۔۔ یا موبائل میں مختلف قسم کی وائرس ڈال کر کی جاتی ہے ۔ان کا مقصد موبائل میں موجود حساس معلومات ، جیسا کہ بینکنگ ایپس ، گیلری ۔۔ اور لائیو لوکیشن تک پہنچنا ہوتا ہے ۔۔ تاکہ رقم چوری کر سکیں یا آپ کے پرسنل ڈیٹاتک رسائی حاصل کریں ۔۔ اور بلیک میل کریں ۔

پہلی قسم کی ہیکنگ ہماری مجبوری بن چکی ہے ، اس کے بغیر ہم آنلائن رہ ہی نہیں سکتے ۔۔ بلکہ یہ ہیکنگ ہماری اپنی رضامندی سے ہوتی ہے ۔۔ ہماری اجازت سے ۔مطلب فیس بک اور باقی سوشل پلیٹ فارمز کو اپنی آنلائن ایکٹویٹی تک رسائی دینا مجبوری ہے ۔۔

لیکن ! جس حد تک ممکن ہو اس کی رسائی محدود کر دی جائے ۔

جبکہ دوسروں قسم کی ہیکنگ بالکل ہماری غفلت سے ہوتی ہے

یا ہمیں موبائل ٹیکنالوجی کے متعلق زیادہ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے ۔۔ ہمیں خود کو اور اپنے موبائل کو بالکل سیکیور رکھنا چاہیے ۔۔

طریقہ سمجھ لیں

موبائل کی سیٹنگ میں جا کر ایپس کھولیں ۔۔موبائل میں موجود تمام ایپس یہاں نظر آئیں گی ۔۔ ہر ایپ کی پرمیشن میں چیک کریں کہ اسایپ کو کیا کیا پرمیشن دی ہوئی ہے ۔۔ مثلاً فیس بک ، اگر اس کو مائیک کی ایکسس دی ہوئی ہے تو ۔۔ اب یہ ہماری آپس کی بات بھی سن سکتے ہیں ۔۔ پھر اس سے متعلق اشتہارات ہمیں فیس بک پر نظر آتے ہیں ۔۔ یہاں سب ایپ دیکھیں ۔۔ جس ایپ کو جتنی ضرورت ہو صرف اسی چیز کی ایکسس دیں ۔۔ باقی ایکسس آف کر دیں ۔مثلاً ۔۔ ایک فوٹو ایڈیٹر ایپ کو بھلا موبائل مائیک کی کیا ضرورت

موبائل میں خود بخود ایڈ آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ کوکیز یا وائرس کی شیطانیاں

آپ نے کبھی نہ کبھی نوٹ کیا ہوگا ، کے موبائل میں وائرس آ جاتا ہے ۔۔ پھر موبائل میں ایڈ آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔۔ جو بند نہیں ہوتے ۔۔ ہر منٹ بعد ایڈ آنے لگتا ہے ۔۔ تو یہ بھی کوکیز یا وائرس کے ذریعے ہوتا ہے ۔۔ گوگل پر براؤزنگ کرتے ہوئے یا پلے سٹور سے کوئی ایسی ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جس میں وائرس ہوتا ہے ۔۔ یہ وائرس چند کے بی کی ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے ۔۔ جو موبائل میں گم ہو جاتی ہے جسے ڈھونڈ کر ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا یا مشکل ہوتا ہے ۔اشتہارات سے جان چھڑانے کا صرف ایک ہی حل ہے ، وہ یہ کہ موبائل کا ڈیٹا کسی طرح دوسرے موبائل یا لیپ ٹاپ میں محفوظ کریں ، پھر موبائل کو ری سیٹ کر دیں ، مطلب اس کا ایک ہی حل ہے کہ موبائل کو ریسیٹ کرنا پڑے گا ۔

جب ہم آپس میں کسی چیز کا تذکرہ کرتے ہیں تو سوشل میڈیا پر اسی چیز کے اشتہار کیوں نظر آتے ہیں !

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ ایک چیز مثلاً لیپ ٹاپ کے متعلق ہم نے بات کی ، یا کسی ایک سوشل ایپ پر سرچ کیا یا لائیک کر دیا یا ویڈیو دیکھ لی ۔۔ تو وہ چیز دوسری سوشل ایپ پر ہمارے سامنے آجاتی ہے ۔۔ یوٹیوب پر لیپ ٹاپ کے متعلق کوئی ویڈیو دیکھی تو ، فیس بک پر اس سے متعلق مواد و اشتہارات سامنے آنے لگتے ہیں ۔۔ یہ اس لیے کیونکہ ہم نے ان کو موبائل مائیک تک ایکسس دی ہوتی ہے ۔

دوسری قسم کی ہیکنگ سے بچنے کیلئے ہمیشہ براؤزنگ احتیاط سے کریں ۔۔ کسی ویب سائٹ کھولیں اور اگر کوکیز کی سیٹنگ مانگے تو کینسل کر دیں ۔۔کوکیز کو موبائل تک ایکسس نہ دیں ۔۔ حساس ایپلیکیشن ، جیسے بینکنگ ایپس کا پاسورڈ کچھ عرصہ بعد تبدیل کر لیا کریں ۔ای میل کا پاسورڈ بھی محفوظ رکھیں ۔۔ کوئی کوڈ مانگے کہ ابھی آپ کے پاس کوڈ آئے گا ، وہ مجھے دے دیں تو ۔۔اس کو دو چار گالیاں دے دیں ۔افاقہ رہے گا ۔

اس ویب سائٹ پر آپ کو موبائل ٹیکنالوجی کے متعلق آسان اردو میں بہترین مواد ملے گا ۔۔ میری سب کا تحریر جو ” موبائل چارجنگ پورٹس ” کے متعلق تھی ، ان کے لیے لنک پر کلک کریں ۔۔ موبائل چارجنگ پورٹس کی اقسام اور معلومات Type of Mobile charging ports

اگر تحریر پسند آئی ہو تو کمنٹ میں اپنے رائے کا اظہار ضرور کریں ۔

4 thoughts on “موبائل ہیکنگ کی کئی اقسام ۔۔ کوکیز یا وائرس سے ہیکنگ ، کیا آپ کا ڈیٹا محفوظ ہے ؟”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top