ای گیجٹ eGadget ایپ کیا ہے ، مکمل تفصیل اور استعمال کا طریقہ۔چوری شدہ موبائل کیسے ریکور کیا جائے؟ ای گیجٹ ایپ eGadget app چوری شدہ موبائل کی روک تھام کا سمارٹ حل۔ای گیجٹ IMEI چیک

ای گیجٹ eGadget app کیا ہے ؟ایپ

ای گیجٹ eGadget app ایک مانیٹرنگ ایپ ہے ۔۔ جو چوری شدہ موبائل فونز کو ٹریس یا ری کور کرنے کیلئے متعارف کروائی گئی ہے ۔۔ چوری شدہ موبائل فون کی خرید و فروخت اور نگرانی کیلئے ، پاکستان پولیس کی طرف یہ ایپ دوکانداروں اور کسٹمرز کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

ای گیجٹ eGadget app سسٹم کام کیسے کرتا ہے!

کوئی بھی دکاندار ، کسی بھی قریبی پولیس اسٹیشن سے ، یہ ایپ حاصل کر سکتا ہے ۔۔ اپنی دکان کا ایڈریس ، اپنا نام اور نمبر لکھوا کر ایپ کا یوزر نیم اور پاسورڈ حاصل کیا جاتا ہے ۔۔ پلے سٹور سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں eGadget ۔یوزر نیم اور پاسورڈ سے لاگ اِن کر لیں ۔۔

یہ ایپ دکاندار کے لیے بہت مفید ہے ، دکاندار موبائل فون کا صاف ستھرا کام کریں ، کوئی بھی مشکوک یا چوری شدہ موبائل نہ خریدیں ۔۔ جب بھی کوئی کسٹمرسیکنڈ ہینڈ موبائل سیل کرنے کے لیے آئے ، تو اس موبائل کو ای گیجٹ میں لازمی ایڈ کریں۔

یہ گیجٹ ایپ کھولیں ، اس میں Purchase کا سیکشن سلیکٹ کریں ۔۔ پھر آگے کسٹمر کا پورا ریکارڈ لکھیں ۔۔ نام ، فون نمبر ، آئی ڈی کارڈ نمبر ۔۔ پھر آگے موبائل کا ریکارڈ لکھیں ۔۔ موبائل ماڈل ، IMEI نمبر ۔ اگر موبائل ایک سم والا ہو ، تو سنگل IMEI آپشن سلیکٹ کریں ۔۔ 2 سم والا ہو ، Dual sim والا آپشن سلیکٹ کریں ۔

پھر پرچیز ڈیٹ سلیکٹ کریں ۔آخر میں ، کسٹمر کو بتا کر یا متوجہ کر کے اس کا فوٹو لیں ، اور اپنا فوٹو بھی ۔آخر میں Comment کا آپشن ہوتا ہے ۔۔ کوئی کمنٹ دینا ہو تو آپ یہاں لکھ سکتے ہیں ۔نیچے آپشن ہوگا Submit کا ۔یہاں پرچیز سبمٹ کر دیں۔

اور اب سکرین پر نظر رکھیں ، جب تک submitted successfully لکھا آ جائے ۔اب کسٹمر سے خوش اخلاقی سے کہیں کہ تھوڑی دیر صبر کریں ، یہی پانچ ، سات منٹ ، دس منٹ ۔۔ اگر موبائل چوری شدہ ہو ، یا کسی بھی کریمنل ریکارڈ میں مطلوب ہو تو ، فوراً ۔۔ پولیس ہیڈ کوارٹر سے کال آ جائے گی ۔۔ کہ یہ موبائل چوری شدہ ہے اس بندہ کو اپنے پاس بٹھا کر رکھیں ۔۔

تو غیر محسوس انداز میں کسٹمر سے گپ شپ کر کے اس کو بٹھا کر رکھیں ۔۔ جیسے ہی پولیس آئے تو موبائل اور وہ کسٹمر پولیس کے حوالے کر دیں ۔دکاندار کی ٹینشن ختم ۔

اگر پولیس ہیڈ کوارٹر سے کال نہ آئے تو ، پھر کسٹمر کی پریشانی ختم ۔۔ کیونکہ اس موبائل کا اب تک کا ریکارڈ پولیس کے پاس آ چکا ہے ۔۔ آج کے بعد اگر یہ موبائل فون کسی بھی قسم کے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو ، تو تفتیش ، آج کی تاریخ کے بعد سے شروع کی جائے گی ۔۔ مطلب ای گیجٹ کرنے سے پہلے جو کسٹمر موبائل فون استعمال کرتا رہا ، وہ بری الذمہ ہے ۔

اور یہ ایپ کسٹمر کے لیے بھی کافی مفید ہے ۔۔اگر سیکنڈ ہینڈ کوئی موبائل لینا ہو ، تو دکاندار سے تسلی کریں کہ یہ فون واقعی ای گیجٹ ایپ eGadget app سے ویریفائیڈ ہے یا نہیں ۔۔ اور دکاندار سے دکان کے لیٹر پیڈ پر رسید بنوا لیں ، اس رسید پر موبائل کا ماڈل اور IMEI نمبر واضح لکھا ہو ۔

اللہ نہ کرے کہ سم ڈالنے کے بعد ، جب پولیس کے پاس اس موبائل کا ڈیٹا پہنچے ، اور یہ موبائل کسی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال ہوا ہو تو ، آپ کے پاس ثبوت ہو کے یہ موبائل ہم نے فلاں دکاندار سے خریدا تھا ۔اگر فون ای گیجٹ ویریفائیڈ ہے تو پھر کسٹمر کے لیے کوئی پریشانی نہیں ۔

اگر موبائل چوری ہو جائے تو کیا کیا جائے ۔

خدانخواستہ آپ کا موبائل چوری ہو جائے ۔۔ تو سب سے پہلے جو نمبر اس میں چل رہے تھے ، وہ SIM فرنچائز سے نکلوا لیں ۔۔پھر اگر آپ کے پاس اس موبائل کا ڈبہ موجود ہے تو ، جائے وقوعہ کے قریبی پولیس اسٹیشن میں موبائل چوری کی درخواست جمع کرا دیں ۔پولیس اس IMEI نمبر کو ٹریسنگ پر لگا دے گی ۔۔

اگر یہ موبائل کہیں بھی مارکیٹ میں سیل ہونے کیلئے گیا ، اور دکاندار نے ، اس کو ای گیجٹ کیا ، تو اس کا ریکارڈ فوراً پولیس کے پاس پہنچ جائے گا ۔۔ مقامی پولیس فوراً مارکیٹ پہنچ کر اس بندے کو گرفتار کر لے گی ۔پھر یہ موبائل ریکور ہونے کے بعد آپ کو مل بھی جائے تو اللہ کا شکر ادا کریں ۔۔ یہ ایپ یعنی ای گیجٹ eGadget app آپ کا قیمتی ڈیٹا واپس دلوانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے ۔

سیکنڈ ہینڈ موبائل لینے سے پہلے ، کسی بھی قسم کی قانونی دشواری سے بچنے کے لیے ، اس احتیاط کو مدنظر رکھیں ۔

مزید معلومات کیلئے آپ پنجاب پولیس کی ویب سائٹ https://punjabpolice.gov.pk/e-Gadgetوزٹ کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ ڈبہ پیک موبائل خریدنا چاہتے ہیں ، تو اس کے لیے کیا کیا احتیاطیں مد نظر رکھنی چاہیے ، ہمارا آرٹیکل پڑھیں ۔ https://ziamobiletech.com/pta-approved-cpid-patch-phone/

50% LikesVS
50% Dislikes

6 تبصرے “Google pixel phone camera کیا آپ بھی گوگل پکسل فون لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ رکیے ! فون لینے سے قبل یہ تحریر ضرور پڑھیں ۔

  1. ماشاءاللہ اپ کا ارٹیکل بہت اچھا تھا۔مہربانی کر کے ہیکنگ کے اوپر مزید ارٹیکل لکھیں۔

    1. ایک بہترین اور معلوماتی تحریر – شاید ہی کسی نے اردو زبان میں اتنی تفصیل سے لکھ کر سمجھایا ہو – شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں