
انٹوٹو سکور AnTuTu Score موبائل فون کی پرفارمنس چیک کرنے والا ایک ٹول ہے۔ پھر نمبرز کی صورت میں بتاتا ہے کہ اس موبائل کی پرفارمنس کیسی ہوگی۔
موبائل فون کونسا لیا جائے ! ۔۔ بجٹ 30 ، 40 ہزار ، یا ایک لاکھ سے اوپر ہے ۔۔ لیکن کنفیوژ ہیں کہ اس بجٹ میں بہترین موبائل کونسا ہوگا ۔۔تاکہ بار بار بدلنا نہ پڑے ۔ انٹوٹو سکور AnTuTu score سے بھی بہترین فون کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔
اور زیادہ ٹیکنیکل چیزوں کا بھی علم نہیں ۔۔ مطلب کہ پروسیسر ،ڈسپلے ، کیمرہ ، آئی پی یا باقی کیا کیا فیچرز مد نظر رکھنے چاہییں ۔۔ ان چیزوں کا علم بھی نہیں ہے ، تو آج ہم ایک ایسے چیز ڈسکس کرنے لگے ہیں ۔۔ جس سے ایک عام بندہ بھی اپنے لیے بہترین فون کا انتخاب کر سکے گا ۔
یہ بالکل سادہ اور عام فہم طریقہ ہے ۔۔ آپ نے صرف نمبر دیکھنے ہیں ۔۔ جیسے گاڑیوں میں ہارس پاور کا کلیہ استعمال ہوتا ہے ۔۔ یعنی ہر کوئی جانتا ہے کہ ، 70 cc موٹر سائیکل سے 125 زیادہ پاور فل ہے ۔اسی طرح یہاں بھی صرف نمبر دیکھنے ہیں ، جس کے نمبر زیادہ ہوں ، وہ تقریباً بہترین پرفارمینس دے گا ۔
یہ ایک اشاراتی اور عام کلیہ ہے ، اس سے اچھے فون کے انتخاب میں مدد ملتی ہے ۔۔ لیکن یہ بالکل سو فیصد درست نمبر نہیں ہوتے ۔ لیکن اچھے فون کے انتخاب میں قریب قریب پہنچا دیتے ہیں ۔
بات چل رہی ہے AnTuTu سکور کی ۔
موبائل لیتے وقت آپ انٹرنیٹ سے کسی بھی موبائل کا AnTuTu سکور چیک کیجیے ۔۔ ایک ہی بجٹ میں اگر تین چار موبائل آ رہے ہیں تو ۔۔ ہر ایک کا الگ الگ AnTuTu سکور نکالیے ۔۔ جس فون کے نمبرز زیادہ ہوں تو ، تقریباً وہ بہتر ہوگا ۔
انٹوٹو ، ٹول ، یہ پروسیسر ، ریم ، سٹوریج ، یو آئی کا ٹیسٹ کر کے نمبرز نکالتا ہے ۔۔ پہلے ان سب کے الگ الگ نمبر ، پھر ان کو ٹوٹل کر کے بتاتا ہے ۔۔ یہ نمبر لاکھوں میں ہوتے ہیں ۔
جیسے ۔۔ سامسنگ گیلکسی ایس 21 الٹرا کے انٹوٹو سکور AnTuTu score چیک کیجیے ۔
گوگل پر لکھیں ۔
Samsung S21 ultra AnTuTu score
پہلے ہر ایک کے الگ الگ نمبر بتائے گا ۔۔ ریم ، سٹوریج ، CPU ، GPU اور UI کے ۔پھر ان کے ٹوٹل نمبر لکھے ہوں گے ۔سامسنگ گیلکسی ایس 21 الٹرا کے ہیں ۔۔ 843008
انٹوٹو سکور AnTuTu score کے ساتھ ساتھ یہاں ایک اور چیز سمجھنا ضروری ہے ۔
قیمت یا فیچرز کے حساب سے موبائل فون کو عموماً تین کیٹیگری میں تقسیم کیا جاتا ہے ۔
1 : ۔ بجٹ رینج
اس کیٹگری کے فون ، بالکل نارمل یوز ، یعنی کہ سوشل میڈیا یا صرف فون کال کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں ۔30/35 ہزار سے کم قیمت ۔
2 : مڈ رینج
اس کیٹگری کے فون ، ہلکی پھلکی گیمنگ ، ملٹی ٹاسکنگ ، براؤزنگ ، اور ایوری ڈے یوز کے لیے بہتر سمجھے جاتے ہیں ۔۔ قیمت 35 سے 60 ہزار تک تقریبا
3 : فلیگ شپ
یہ ہائی اینڈ ڈیوائس ہوتی ہے ، یعنی بہترین موبائل ، گیمنگ ، کیمرہ ، بیلنسڈ پرفارمنس کے لیے بہترین ہوتے ہیں ۔ 60 ہزار سے زیادہ قیمت ۔
یہ عمومی کیٹگری بتائی ہیں ۔۔ اس میں اپر مڈ رینج بھی آ جاتی ہے ، قیمت تقریباً 60 ہزار سے ایک لاکھ تک ۔
تو یہ تین کیٹگری یاد رکھیں ۔ بجٹ رینج ، مڈ رینج ، فلیگ شپ ۔
اس کیٹگری کے لحاظ سے اب انٹوٹو سکور AnTuTu score سمجھیں ۔
بجٹ رینج کے موبائل فون ، تقریباً 250000 سے 400000 تک سکور رکھتے ہیں ۔۔اس رینج میں آپ دو موبائل فون شارٹ لسٹ کریں ۔۔ایک کے نمبر 270000 ہوں ، دوسرے کے 300000 تو تقریباً ، ایک رینڈم حساب سے 300000 والا ہی بہتر ہوگا۔
مڈ رینج کے موبائل فون ، کے انٹوٹو سکور ، 400000 سے700000 تک ہوگا ۔
اسی طرح فلیگ شپ نمبر 700000 سے 15 لاکھ سے بھی اوپر تک چلا جاتا ہے ۔۔
اب دیکھیں کہ ، بجٹ رینج کے دو موبائل فون ہیں ۔
1: Realme Note 50
2: Infinix Smart 9 HD
اب اگر کوئی کنفیوژ ہو کہ ان میں سے کونسا فون لینا چاہیے ۔۔تو ان دونوں کا انٹوٹو سکور چیک کر لے ۔۔ ان سکور سے اچھا اشارہ مل جائے گا ۔۔ فون لینے میں آسانی ہوگی ۔اس میں ریلمی نوٹ 50 کے سکور 240000 تک ہیں۔ اور انفینیکس سمارٹ 9 HD کے 243000 ہیں ۔یہاں تین ہزار کا معمولی فرق ہے ۔۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ سمارٹ 9 زیادہ بہتر ہوگا ۔
انٹوٹو سکور چیک کرنے کی ایک ایپ بھی ہے ، جو اپ گوگل سے ڈاؤن لوڈ کر کے کسی بھی موبائل میں یہ ٹیسٹ خود کر سکتے ہیں ۔
انٹوٹو سکور AnTuTu score کیسے چیک کریں ؟
دو موبائل فون کا تقابل کرنا ہو یا پروسیسر کا ، ڈسپلے ، کیمرہ کا ۔۔ تو آپ کو NanoReview ویب سائٹ سے ہی چیک کرنا چاہیے ۔
جب دو موبائل فون کا تقابل کریں یا کسی موبائل فون کی سپیسیفیکیشن چیک کریں ، تو NanoReview ڈیٹیل میں نمبر کے حساب سے تقابل کرے گا ۔۔ انٹوٹو سکور AnTuTu score بھی بتا دے گا ۔
اس طرح کی ویب سائٹ یا ٹول کو بینچ مارک ٹول کہتے ہیں ۔۔انٹوٹو AnTuTu پرفارمنس چیک کر کے بتاتا ہے ۔۔ جبکہ اس کے علاوہ اور بھی ہیں جو صرف پروسیسر کی کارکردگی بتاتے ہیں۔
اب آپ اپنے موجودہ موبائل کا انٹوٹو سکور NanoReview سے چیک کریں ۔۔ اگر آپ کوئی اور موبائل لینا چاہ رہے ہیں تو اس کا سکور بھی اس ویب سائٹ سے چیک کریں ۔ آپ کے لیے فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی ۔
امید ہے یہ آرٹیکل آپ کو پسند آیا ہوگا ۔۔ کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں ۔
گوگل پکسل فون لینے سے قبل ہمارا یہ آرٹیکل لازمی پڑھ لیں ۔ https://ziamobiletech.com/google-pixel-phone/
ڈبہ پیک موبائل لینے سے پہلے یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں تاکہ کسی فراڈ کا شکار نہ ہو جائیں ۔