
سامسنگ موبائل میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ لگائیں – مکمل آسان طریقہ | How to Install Jameel Nori Nastaleeq Font in Samsung.
سامسنگ موبائل میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ۔
اردو جب جمیل نوری نستعلیق میں ڈھلتی ہے تو محض ایک زبان نہیں، ایک تہذیب سانس لیتی ہے۔ فون کی اسکرین پر اس فونٹ کی جھلک گویا کسی خطاط کے قلم کی روانی کو چھو لینے جیسا احساس دیتی ہے۔
سیدھی اور بولڈ فونٹ میں لکھی اردو پڑھنے میں تو آ جاتی ہے، مگر وہ دلکشی، وہ وقار، وہ تاثیر صرف نستعلیق فونٹ میں ہی ہے۔
جو احباب لکھنے پڑھنے سے شغف رکھتے ہیں، ان کے لیے تو یہ فونٹ کسی نعمت سے کم نہیں۔
میں خود کئی موبائل صرف اس لیے بدل چکا ہوں کہ وہ جمیل نوری نستعلیق کو سپورٹ نہیں کرتے تھے ۔۔ دل نہ مانا، آنکھوں کو چین نہ آیا۔
فون میں سب کچھ ہو ، مگر اگر اردو اپنی اصل شکل میں نہ ہو، تو سب کچھ ادھورا لگتا ہے۔
چند ایک موبائل فون میں یہ نوری نستعلیق فونٹ بائے ڈیفالٹ موجود ہوتا ہے ۔۔ لیکن کچھ موبائل فون میں zFont سے انسٹال ہوتا ہے ۔
سامسنگ فون میں یہ فونٹ کیسے انسٹال ہوگا ۔۔ یہ پوسٹ اسی متعلق ہے ۔
آسان طریقہ ہے ۔۔ ٹوٹل 10 سٹیپ ہیں ۔۔ پہلے سٹیپ میں گوگل سے یہ فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں ۔۔دوسرے سٹیب میں پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کریں zFont. پھر پانچ سٹیپ ہیں ، اس فونٹ کو انسٹال کرنے کے ، پھر تین سٹیپ میں یہ فونٹ موبائل میں اپلائی ہو جائے گا ۔
ٹوٹل پانچ منٹ کا کام ہے ۔
نمبر 1 : گوگل پر جائیں ۔۔ Jameel Nori nastaleeq regular سرچ کریں ۔۔اردو فونٹ ڈاٹ نیٹ کی ویب سائٹ سے یہ ڈاون لوڈ کریں ۔
نمبر 2 : گوگل پلے سٹور سے zFont 3 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔
اردو فونٹ ڈاٹ نیٹ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کریں ۔
https://share.google/gnIHuSrJjhr4AaksG
ہوم سکرین پر Download کے آپشن پر کلک کریں ۔۔ ساتھ ہی پلس + کے آئیکن پر کلک کر کے Add file کریں ۔یہاں جو فائل گوگل سے ڈاؤن لوڈ کی تھی ۔۔ وہ ایڈ کر کے Extracted کر دیں ۔یہ بالکل آسان ہے ۔
اب Extracted file کو اپلائی کریں ۔۔ یہاں وہ 8 سٹیپ شو ہوں گے سکرین پر ۔۔ 5 سٹیپ ، نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے کے ، تین سٹیپ اپلائی کرنے کے ۔
جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال کرنے کے 5 سٹیپ ۔
نمبر 1 : install Samsung sans.اس پر کلک کریں گے تو گوگل پلے اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ ہوگی ۔۔ اسے انسٹال کر لیں ۔
نمبر 2 : Change font Style to Samsung Sans.یہاں سیٹنگ اوپن ہوگی ، تو فونٹ سٹائل کو Samsung Sans میں تبدیل کریں ۔۔
نمبر 3 : your Samsung account must be signed in.آپ کا سامسنگ اکاؤنٹ لازمی لاگ اِن ہونا چاہیے ۔
نمبر 4 : backup data. ( Setting only )کلک کر کے صرف سیٹنگ کا بیک اپ بنا لیں ۔
نمبر 5 : Uninstall Samsung Sans.کلک کر کے یہ ایپ یعنی Samsung Sans کو Uninstall کر دیں ۔
یہ پانچ سٹیپ ہیں فونٹ انسٹال کرنے کے ۔۔
اب تین سٹیپ سے یہ فونٹ انسٹال ہوگا ۔
نمبر 1 : Install Jameel Nori nastaleeq.یہ ہم پہلے ہی انسٹال کر چکے ہیں ۔
نمبر 2 : Change font style to default.کلک کر کے ، فونٹ سٹائل ڈیفالٹ کر دیں ۔
نمبر 3 : Restore Data. ( Setting only )ری سٹور کرنے کے Later کرنا ہوگا ۔۔ شایدیہاں سب سے اہم بات کہ سکرین پر موجود ہدایات کو فالو کرتے جائیں ۔
مبارک ہو ۔۔ جمیل نوری نستعلیق فونٹ انسٹال ہو چکا ہے ۔
اگر موبائل میں پوری طرح یہ فونٹ ورک نہیں کر رہا تو موبائل کو ری سٹارٹ کر دیں ۔۔ اور یہ فونٹ انجوائے کریں ۔
نوری نستعلیق صرف ایک فونٹ نہیں، اردو کا لباسِ شاہی ہے۔یہ جمالِ تحریر ہے، کلام کا وقار ہے۔نوری نستعلیق میں لکھا ہر جملہ، جیسے ادب کا تاج پہن لیتا ہے۔
ڈبہ پیک موبائل لینے سے قبل ہمارا یہ آرٹیکل ضرور پڑھ لیں ۔
https://ziamobiletech.com/pta-approved-cpid-patch-phone/
کمال کا آرٹیکل۔ بہت شکریہ
شکریہ ❤️
ماشاءاللہ اپ کا ارٹیکل بہت اچھا تھا۔مہربانی کر کے ہیکنگ کے اوپر مزید ارٹیکل لکھیں۔
جی ضرور ۔ ان شاءاللہ
ایک بہترین اور معلوماتی تحریر – شاید ہی کسی نے اردو زبان میں اتنی تفصیل سے لکھ کر سمجھایا ہو – شکریہ
بہت شکریہ ❤️
?kya fast charging mobile k lia noqsan da hai
Ni
بہت خوشی ہوئی پیارے
اسی طرح محنت کرتے رہیں
کامیابیاں آپ کی منتظر رہیں گی
❤️❤️❤️