
Google pixel phone camera کیا آپ بھی گوگل پکسل فون لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ رکیے ! فون لینے سے قبل یہ تحریر ضرور پڑھیں ۔
گوگل پکسل Google pixel کے فون پاکستانی موبائل مارکیٹ میں ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں ۔۔ سوشل میڈیا پر اس کی بہت زیادہ مارکیٹنگ کی جا رہی ہے ۔۔ جس دکاندار کے پاس گوگل پکسل کے فون ہے وہ اس کے گنُ گائے جا رہا ہے ۔۔ فیس بک پر جہاں کسی گروپ میں اچھے فون کی تلاش کے لیے پوسٹ کی جائے ، تو گروپ میں اکثر لوگ گوگل پکسل کے فون ہی ریکمنڈ کرتے نظر آتے ہیں ۔۔ ٹک ٹاک پر Google pixel کے کیمرہ کا دوسری کمپنیوں کے فون سے کمپیئر کیا جا رہا ہے ۔۔ واقعی اس کا کیمرہ بہت اچھا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ Google pixel Camera phone ہیں
لیکن ! سوال یہ ہے کہ کیا آپ کو یہ فون لینا چاہیے ؟گوگل کے فون میں ایسی کیا خاصیت ہے کہ لوگ اتنے زیادہ اس کو پریفر کر رہے ہیں ۔۔
گوگل کے ٹارگٹ یوزر کون ہیں ۔۔ کیا گوگل کے فون واقعی اس قابل ہیں کہ باقی کمپنیوں کو چھوڑ کر گوگل کے فون لیے جائیں ۔
اس طرح کے کئی سوالات آپ کے ذہن میں بھی ہوں گے ۔۔ اگر آپ بھی گوگل کا فون لینے کا سوچ رہے ہیں تو پہلے یہ تحریر پڑھ لیں ۔۔
گوگل فون کے متعلق یہ آرٹیکل سادہ اور آسان اردو میں لکھا گیا ہے ۔۔ اس میں ٹیکنالوجی کے اصطلاحات کو بھی ، ساد مثالوں کے ذریعے سمجھایا گیا ہے ۔۔ تاکہ ایک عام فرد جو ٹیکنالوجی کی زیادہ سوجھ بوجھ نہیں رکھتا ، وہ بھی گوگل فون کے متعلق جان سکے۔
گوگل پکسل Google pixel کے فون اور دوسری کمپنیوں فون کمپیئر کرتے ہوئے آج پہلے ان تین چیزوں کے متعلق بات کرتے ہیں
۔1 ۔ کسٹم اینڈرائیڈ / سٹاک اینڈرائیڈ۔
نمبر 2 ۔ یوزر انٹرفیس ۔
نمبر 3 ۔ کیمرہ پرفارمینس ۔
نمبر 1 ۔ اینڈرائیڈ ۔ ” اینڈرائیڈ ” موبائل کو چلانے والا ایک سسٹم ہے ۔۔ آسان الفاظ میں سمجھیں کہ یہ ایک سافٹ ویئر ہے ۔۔ یہ سافٹ ویئر گوگل کا ہے اور یہ فری میں دستیاب ہے ۔آئی فون کے علاوہ جتنی بھی موبائل کمپنیاں ہیں وہ جب وہ موبائل کا ہارڈ ویئر بنا لیتی ہیں ، تو سافٹ ویئر کے طور پر ” اینڈرائیڈ ” استعمال کرتی ہیں ۔۔ اب یہ گوگل کا سافٹ ویئر یعنی ” اینڈرائیڈ ” جس حالت میں موجود ہوتا ہے اس کو ” سٹاک اینڈرائیڈ ” کہتے ہیں ۔ یعنی وہ سادہ اور خالص اینڈروئیڈ جس میں کوئی اضافی ایپس ، تھیم یا تبدیلی نہیں ہوتی ۔۔ یہ ہلکا ، تیز ، اوریجنل ، سادہ اور جلد اپڈیٹ ہونے والا ہوتا ہے ۔ پھر موبائل کمپنیاں اس سافٹ ویئر میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرتی ہیں ۔۔ سافٹ ویئر میں اپنی سکن چڑھا لیتی ہیں ۔۔ اور اس کو اپنا الگ نام دیتے ہیں ۔۔ جیسے سامسنگ کا OneUi ، ویوو کا funtouch OS اوپو کا ، Color OS وغیرہ وغیرہ ۔سٹاک اینڈرائیڈ ، لائٹ ویٹ یعنی ہلکا ہوتا ہے ، مطلب کوئی بھی فولڈر یا ایپس جلدی اور آسانی سے کھل جاتی یا بند ہو جاتی ہیں ۔۔ جب موبائل کمپنی اس میں تبدیلیاں کرتی ہیں تو یہ اینڈرائیڈ ذرا اوور ویٹ ہو جاتا ہے ، اس سے موبائل ذرا سلو ہو سکتا ہے ۔۔ جسے عام الفاظ میں ہم ” ہینگ ہونا ” کہتے ہیں ۔
سو ! اگر آپ نے سٹاک اینڈرائیڈ Stock Android کا مزہ لینا ہے تو گوگل پکسل لے لیں ۔۔ سامسنگ ، ویوو اور اوپو کی اینڈرائیڈ سکن بھی مناسب ہے ، اوور ویٹ نہیں ہے ۔۔ جب کہ چھوٹے برانڈ جیسے ٹیکنو Tecno , انفینکس Infinix , آئیٹل Itel کی سکن کافی بورنگ اور اوورویٹڈ ہوتی ہے ۔
نمبر 2۔ یوزر انٹرفیس
یوزر انٹرفیس کا مطلب ، موبائل سافٹ وئیر ، سیٹنگ ، ترتیب ، جو یوزر دیکھتا ہے ، یعنی سیٹنگ ، ایپس یا تھیم کی وہ شکل جو ہمیں موبائل سکرین پر نظر آتی ہے ۔اس میں عموماً یہ چیزیں آ جاتی ہیں ۔۔
- ہوم اسکرین (Home Screen)
- آئیکنز کی شکل اور اسٹائل
- ایپ دراز (App Drawer)
- لاک اسکرین کا انداز
- نوٹیفیکیشن بار (Notification Panel)
- سیٹنگز مینو کا ڈیزائن نیویگیشن بٹن
- جیسچرزتھیمز اور کلر اسکیم
- اینیمیشنز اور ٹرانزیشنز
- فونٹس اور ٹیکسٹ اسٹائل
- شارٹ کٹس کوئیک ٹوگلز (WiFi, Bluetooth, Torch وغیرہ)
- ملٹی ٹاسکنگ ویو (Recent Apps Screen)
- ساؤنڈز اور وائبریشنز کی ٹوننگ
- سسٹم ایپس کا انٹرفیس (مثلاً کال، میسج، کیمرہ ایپ کا انداز۔
سٹاک اینڈرائیڈ Stock Android اور یوزر انٹرفیس کو مثال کے ذریعے آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں ۔۔
تین طرح کے گھر ہیں ۔۔ مطلب تین طرح کے یوزر User Interface UI انٹرفیس ۔
پہلا گھر ، بالکل سادہ مگر دلکش ، ہر چیز اپنی جگہ پر ، کوئی اضافی سامان نہیں ۔۔ خوبصورت اور نفیس ۔یہ ہے گوگل پکسل کا ، یوزر انٹرفیس ۔
دوسرا گھر ، تھوڑا سا ہوا دار ، مناسب ڈیزائن ۔یہ گھر کچھ حد تک سجا ہوا ہے ، مناسب ڈیزائنگ اور تھیم موجود ہیں ۔۔ ہلکی ڈیزائننگ ، لیکن پرکشش ۔یہ ہے سامسنگ اوپو اور ویوو وغیرہ کا انٹرفیس ۔
تیسرا گھر ۔۔ ضرورت سے زیادہ رنگ برنگا ۔۔ ہر دیوار پر ، رنگ ، تصویریں ، ساؤنڈز ، تھیمز ۔ یہ ہے ٹیکنو ، انفینکس ، آئیٹل وغیرہ کا اینڈرائیڈ سکن اور یوزر انٹرفیس ۔سج دھج زیادہ ۔۔ مگر کم سمارٹ ۔
تو ، سٹاک اینڈرائیڈ اور یوزر انٹرفیس جیسی باریکیاں اگر آپ سمجھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں تو ، پھر گوگل پکسل کی طرف چلے جائیے ۔۔ سادہ ، جدید اور ریسپانسو Responsive یوزر ایکسپیرینس ملے گا ۔اور اینڈرائیڈ کی اپڈیٹ سب سے پہلے گوگل پکسل فون میں دی جاتی ہے ۔
Google pixel phone camera. نمبر 3 ۔ کیمرہ
سب سے پہلے یہ سمجھیں کہ موبائل میں عام طور پر کیمرہ کے یہ فنکشن دیے جاتے ہیں ۔۔
- Photo
- Portrait
- Video
- Stabilization
- Slow Motion
- Time Lapse
- Night Mode
- FPS (Frames Per Second)
- Resolution
- Ultra-Wide / Zoom Lens
- Noise Reduction
- HDR (High Dynamic Range)
- AI Scene Detection
- Image Processing / Enhancement
- Cinematic
ایک عام سادہ سیلفی لینے والے بندے کو کیمرہ کی ان ٹیکنیکل یا پروفیشنل چیزوں کا زیادہ علم نہیں ہوتا ۔۔اگر آپ گوگل فون کے ساتھ کسی دوسرے اینڈرائیڈ فون کا کیمرہ کھولیں تو آپ کو زیادہ کچھ خاص فرق نظر نہیں آئے گا ۔۔ اگر آپ پرو یوزر ہیں تو پھر آپ اچھی طرح فرق سمجھ جائیں گے ۔۔
اینڈرائیڈ فونز میں گوگل پکسل Google pixel Camera کا کیمرہ واقعی بہت کمال ہے ۔
یعنی گوگل کا چھوٹا ماڈل ، Google pixel 6a ۔۔ میں بھی کافی سارے وہ فیچر ہیں جو باقی اینڈرائیڈ کمپنیوں کے فلیگ شپ فون میں بھی بمشکل ملتے ہیں ۔۔ ان کا آٹو فوکس Google pixel Camera اور پورٹریٹ بہت کمال ہے ، اور Spech enhancement ، cinematic جیسے ویڈیو ریکارڈنگ فیچرز میرے خیال سے اینڈرائیڈ فون میں سے صرف گوگل پکسل میں ہی دیے جا رہے ہیں ۔ ویڈیو ریکارڈنگ میں ، اسٹیبلائزیشن اور Noise reduction کے فیچرز میرے خیال سے کسی اور کمپنی کے فلیگ شپ فون میں بھی نہیں دیے جا رہے ۔پکسل کیمرہ میں ، Cinematic اور پورٹریٹ فوٹو کا فیچر آپ کو ضرور ٹرائی کرنا چاہیے۔
سو ! اگر آپ کیمرہ فون لینا چاہتے ہیں تو ، گوگل پکسل کی طرف چلے جائیں ۔
ہم بجا طور پر Google pixel 7 pro اور Google pixel 8 pro اور Google pixel 9 pro کو بہترین کیمرہ فون کہہ سکتے ہیں ۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس
یوزر انٹرفیس اور کیمرہ سے نکل کر ذرا آگے دیکھیں تو ۔۔ اے آئی یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا موبائل فون میں سب سے مفید استعمال Google pixel phone فون میں ہی ہو رہا ہے ۔۔ باقی لوکل موبائل کمپنیوں کی طرح صرف کیمرہ میں ہی ، فوٹو میں سے ، کسی ایک سبجیکٹ کو Erase کرنے کی حد تک یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ ، اوور آل یوزر ایکسپیرینس کو بہترین بنانے کے لیے اس کے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ Google pixel phone camera بہترین کام کرتا ہے۔
گوگل پکسل میں اے آئی کے چند فیچرز یہاں لکھتا ہوں ۔
اے آئی AI کیمرہ ٹیکنالوجی ــ چہرے کو پہچاننا، بیک گراؤنڈ بلر کرنا، نائٹ موڈ میں روشنی ایڈجسٹ کرنا، آٹو فوکس بہتر بنانا۔
2. کال اسکرین AI – مشتبہ کالز کو پہچان کر آپ کی جگہ جواب دینا یا بلاک کرنا۔
3. لائیو ٹرانسکرائب – کسی کی بولی ہوئی بات کو فوری طور پر ٹیکسٹ میں بدلنا، مثلاً میٹنگز یا ویڈیوز کے دوران۔
4. ریئل ٹائم ٹرانسلیشن – کسی بھی زبان میں بات کو سنتے ہی ترجمہ کر کے دکھانا یا بولنا۔
5. بیٹری مینجمنٹ AI – آپ کے استعمال کو سیکھ کر صرف ضروری ایپس کو چارج میں رکھنا، تاکہ بیٹری زیادہ دیر چلے۔
6. اسمارٹ رپلائی – آپ کے میسج کے انداز کو سمجھ کر مناسب جواب کا مشورہ دینا۔
7. نائز ریڈکشن Noise Reduction in Photos – کم روشنی یا زوم میں بننے والے دھندلے یا دانے دار (grainy) عکس کو صاف اور واضح بنانا۔
تو ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے بہترین استعمال کے حساب سے بھی پکسل فون نمبر لے جائیں گے ۔
تو Google pixel AI کے حساب سے بھی بہترین ہیں
Google pixel phone .پروسیسر
موبائل فون لیتے ہوئے سب سے زیادہ اہمیت پروسیسر اور ڈسپلے کو دی جاتی ہے ۔۔ پروسیسر موبائل کا انجن ہوتا ہے ۔۔ اور ڈسپلے وہ ونڈو ہوتی ہے جس سے ہم موبائل کارکردگی اور خوبصورتی کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں ۔ فلیگ شپ فیچرز کے ساتھ بیلنسڈ پرفارمنس کے لیے ، گوگل کے پروسیسر بہترین پرفارم کر رہے ہیں ۔۔ Tensor کے نام سے گوگل اپنے پروسیسر بناتا ہے ، جو صرف گوگل پکسل فون میں دیے جاتے ہیں ۔
Google pixel 6 Series. Tensor G1
Google pixel 7 Series. Tensor G2
Google pixel 8 series. Tensor G3
Google pixel 9 series. Tensor G4
ان پروسیسر میں سے ہر اگلا پروسیسر پچھلے سے زیادہ بہتر پرفارمنس دیتا ہے ۔ گوگل کا پروسیسر ، ٹینسر گیمنگ نہیں ، ان کا فوکس ،فلیگ شپ فیچرز کے ساتھ ساتھ ، بیلنسڈ پرفارمنس ، بہترین کیمرہ سیٹ اپ اور موبائل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ہے ۔ پروسیسر کا بھی اس کو Google pixel camera phone بنانے میں اہم کردار ہے ۔
Google pixel phone .ڈسپلے ٹیکنالوجی
ڈسپلے کی بات کریں تو Google pixel 6a میں بھی FHD یعنی 1080 پکسل کا ڈسپلے دیا جا رہا ہے ۔۔ 60 ہرٹز کا ریفریش ریٹ ہے ، OLED ٹیکنالوجی میں ۔باقی پرو میں LTPO AMOLED ڈسپلے دیے جا رہے ہیں ۔۔ ہر لحاظ سے بہت اچھے ہیں ۔تو پروسیسر اور ڈسپلے کے حساب سے بھی گوگل پکسل ترجیح حاصل کر جاتے ہیں ۔۔ پروسیسر کی وجہ سے ہی Google pixel camera phone ثابت پوتے ہیں ۔
Google pixel phone .نیٹ ورک
یہ فون ڈبل سم والے ہوتے ہیں ، ایک فزیکل سم ۔۔اور دوسری ای سم eSim ۔۔ جو کہ ایک کیو آر کوڈ ہوتا ہے ۔۔ جو کہ اپنی مطلوبہ ٹیلی کام کمپنی سے بآسانی مل جائے گی ۔
Google pixel phone price .ڈسپلے سائز اور پرائس کیٹیگری
گوگل پکسل فون میں ایک خاصیت ، الگ الگ یوزر کے لیے مختلف ڈسپلے سائز ہیں ۔ بالکل کمپیکٹ سائز ۔پکسل کی A سیریز ، چھوٹے ڈسپلے کے ساتھ آتی ہے ، جو کہ شیپ وائز کافی خوبصورت اور مناسب سائز میں ہوتی ہے ۔۔ جسے ایک ہاتھ میں بھی باسانی رکھا اور چلایا جا سکتا ہے ۔۔ ان فیچرز اور قیمت کے لحاظ سے بھی فرق ہوتا ہے ۔
پکسل کی کسی بھی سیریز میں عموما تین طرح کے ماڈل آتے ہیں ۔ اے a چھوٹا ماڈل ، صرف نمبر ، درمیانہ ۔۔ پرو ، فلیگ شپ ۔
مثلاً 6 سیریز کو سمجھ لیجیے ۔
Pixel 6a… Pixel 6… Pixel 6 pro
google pixel 7a .. Google pixel 7. Google pixel 7 pro
Google pixel 8a .. Google pixel 8. Google pixel 8pro.
google pixel 9 .. Google 9 pro .. Google pixel 9 pro XL . 9 سیریز میں XL ماڈل کا اضافہ دیا گیا ہے ۔ گوگل پکسل 9 پرو میں فولڈ موبائل بھی دیا گیا ہے ۔ Google pixel 9 pro Fold.
بیٹری ، چارجر
چارجر اور بیٹری کی بات کی جائے جو کہ عموماً زیادہ تر لوگوں کی پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔۔ اس میں گوگل پکسل کو اینڈرائیڈ فون میں کم نمبر ملیں گے ۔۔ 4400 mAh یا 5000 mAh بیٹری کے ساتھ بھی ، Google pixel battery بیک اپ کم ہوتا ہے ۔۔
Google pixel 6a battery 4400 mAh
Google pixel 7 pro battery 5000 mAh
Google pixel 8 pro battery 5000 mAh
اس کی ایک وجہ ، بہترین پروسیسر اور ڈسپلے ہیں ، جن کی وجہ سے بیٹری زیادہ کنزیوم ہوتی ہے ۔پروفیشنل کیمرہ سیٹ اپ بھی بیٹری زیادہ ڈرین کرتا ہے ۔۔نارمل یوز میں ، یعنی صرف فون کال ، تھوڑا بہت سوشل میڈیا چلایا جائے ، تو امید ہے صبح سے شام تک کا ٹائم نکال جائے ۔اور گوگل پکسل کے لیٹیسٹ ماڈل میں بھی چارجر بھی 30 واٹ تک کا سپورٹڈ ہے ۔۔ چارجر میں گزارہ چل جاتا ہے ۔۔لیکن ! بیٹری پر آپ کو تھوڑا کمپرومائز کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔ اتنا زیادہ نہیں ۔۔ لیکن پھر بھی یہ آپشن ذہن میں رہنا چاہیے ۔
گوگل پکسل فون جب مسلسل استعمال کیا جا رہا ہو تو یہ ہیٹ اپ زیادہ ہوتے ہیں ۔۔ پنجاب کی اس 45 ڈگری گرمی میں ویسے تو ہر فون ہیٹ ہوتا ہے ۔۔ لیکن Google pixel phone heat up اس ریس میں آئی فون کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔۔ اینڈرائیڈ میں ون پلس بھی کافی زیادہ ہیٹ ہوتے ہیں ۔۔سو یہ نارمل ہے ، لیکن ، پھر بھی احتیاط ضروری ہے ۔۔ زیادہ ہیٹ ہو جائے تو اس کو پہلے نارمل ٹیمپریچر میں لے آئیں ، پھر استعمال کریں ۔۔ فون گرم ہو تو ، چارجر پر بالکل نہ لگائیں ، پہلے ٹھنڈا ہونے دیں۔
سو ! اگر آپ سٹاک اینڈرائیڈ کا مزہ لینا چاہتے ہیں ، فلیک شپ فیچرز ، بہترین پروسیسر اور ڈسپلے کا حامل فون دیکھ رہے ہیں ، یا آپ پرو یوزر ہیں ، پروفیشنل کیمرہ چاہیے ، تو گوگل پکسل کی طرف چلے جائیے ۔ لیکن بیٹری پر تھوڑا سا کمپرومائز کرنا پڑے گا ۔ ویسے اگر اتنے چیزیں بہت اچھی مل رہی ہوں اور ایک پر کمپرومائز کرنا پڑ رہا ہو تو یہ زیادہ مشکل نہیں ۔
Google pixel phone sim .پی ٹی اے PTA سٹیٹس
یہاں ایک اہم چیز رہ جاتی ہے، جو کہ زیادہ تر لوگوں کو کنفیوز کرتی رہتی ہے ، وہ ہے اس کا پی ٹی اے سٹیٹس ۔
اس سے پہلے ایک چیز سمجھ لیں ، کہ ایک ہوتا ہے ، آفیشل پی ٹی اے اپرووڈ فون ۔ اور ایک چیز ہے CPID.اور Patch
ان کی تفصیل میں جائیں تو ایک الگ پوسٹ بنے گی ، اور اگلا آرٹیکل اسی موضوع پر ہوگا ۔۔ مختصراً یہ کہ ، سی پی آئی ڈی فون میں ، کسی دوسرے فون کا اپرووڈ IMEI نمبر ، اِس فون کو لگا دیا جاتا ہے ۔اس کا آفیشل پی ٹی اے کا ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا ، جو کہ کافی زیادہ ہوتا ہے ۔۔ بلکہ دوسرے پی ٹی اے رجسٹرڈ فون کی IMEI اس کو لگا دی جاتی ہے ، یہ کام کافی سستا ہوتا ہے ۔اس سے یہ فون سم چلانے کے قابل ہوجاتا ہے ۔سی پی آئی ڈی CPID فون میں نیٹ ورک کی کچھ پرابلم بھی نوٹ کی گئی ہیں ۔۔ لیکن بہت کم ۔ یہ فون سوشل میڈیا اور بینکنگ ایپس چلا سکتے ہیں ۔۔ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔
سی پی آئی ڈی CPID فون ، آفیشل ٹیکس پیڈ فون سے ، 10/15 سے لے کر ، 40/50 ہزار تک سستے مل جاتے ہیں ۔۔ ان فونز کے ساتھ ڈبہ اور چارجر نہیں ہوتا ، بلکہ صرف دکاندار کی رسید ہوتی ہے ۔۔ لیکن یاد رہے کہ یہ غیر قانونی ہے ۔۔ اس میں اینڈ یوزر کے لیے تو اتنا خاص مسئلہ نہیں ، لیکن سی پی آئی ڈی کرنے والے اور دکاندار دونوں قانون کی گرفت میں آ سکتے ہیں ۔سی پی آئی ڈی فون سستے تو ہوتے ہیں ، لیکن کوشش کریں ہمیشہ پی ٹی اے کا آفیشل ٹیکس پیڈ فون ہی لیں ۔
زیادہ تر لوگ گوگل پکسل فون کو کیمرہ کیلئے ہی لیتے ہیں ، موبائل ہاتھ میں لیتے ہی سب سے پہلے اس کا کیمرہ چیک کرتے ہیں ۔ تبھی اس آرٹیکل میں ، زیادہ فوکس کیمرہ پر کیا گیا ہے ۔ اسی لیے کہتا ہوں Google pixel camera phone ہیں۔
گوگل پکسل فون کے متعلق مستند معلومات کیلئے یہ ویب سائٹ بھی وزٹ کر سکتے ہیں
https://m.gsmarena.com/google-phones-107.php
یہ آرٹیکل کیسا لگا آپ کو ۔۔ کمنٹ میں اپنے رائے کا اظہار ضرور کریں ۔
موبائل ٹیکنالوجی کے متعلق میرا دوسرا بہت اہم آرٹیکل ، کہ موبائل ہیکنگ کی اقسام ، کوکیز یا وائرس، کیا اپ کا ڈیٹا محفوظ ہے یا نہیں ؟ آن لائن دنیا میں کیسے محفوظ رہا جائے۔؟ ،ڈیٹا پرائیویسی کتنے ضروری ہے ۔ پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں https://ziamobiletech.com/wp-admin/post.php?post=34&action=edit
کمال کا آرٹیکل۔ بہت شکریہ
شکریہ ❤️
ماشاءاللہ اپ کا ارٹیکل بہت اچھا تھا۔مہربانی کر کے ہیکنگ کے اوپر مزید ارٹیکل لکھیں۔
جی ضرور ۔ ان شاءاللہ
ایک بہترین اور معلوماتی تحریر – شاید ہی کسی نے اردو زبان میں اتنی تفصیل سے لکھ کر سمجھایا ہو – شکریہ
بہت شکریہ ❤️