موبائل لینے سے پہلے یہ لازمی پڑھیں ۔نان ایکٹو موبائل اور PTA Approval چیک کرنے کا مکمل طریقہ PTA Approved phone , Non Active Mobile , Cpid, patch کے متعلق تفصیلی معلومات ۔

ڈبہ پیک موبائل لینے سے پہلے یہ باتیں لازمی ذہن میں رکھیں ۔

اگر آپ ڈبہ پیک موبائل لینا چاہتے ہیں تو ،آپ کا حق ہے کہ نان ایکٹو موبائل لیں ۔۔ نان ایکٹو کا مطلب ہے کہ وہ موبائل پہلے کسی کے استعمال میں نہ آیا ہو ۔۔ موبائل کا ڈبہ اوپن نہ ہو ۔ اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ نان ایکٹو موبائل کیسے چیک کرتے ہیں ۔ PTA approved phone ہو ۔

جی ہاں ! ڈبہ پیک موبائل بھی دو صورتوں میں ایکٹو Active ہو سکتے ہیں

نمبر 1 ۔

کبھی کبھی موبائل کمپنی کی طرف سے دکانداروں کو آفر دی جاتی ہے کہ ، مقررہ مدت میں ، موبائل فون کی مقررہ تعداد سیل کریں تو بونس دیا جائے گا ۔۔ تو کچھ دکاندار ڈبہ کھول کر موبائل ایکٹو کر کے دوبارہ پیک کر دیتے ہیں ۔۔ اس صورت میں کسٹمر کیلئے کوئی خاص خطرہ نہیں ہے ۔ کیونکہ موبائل کو صرف ایکٹو کیا گیا ہے یوز نہیں کیا گیا ۔ یہاں ایکٹیو سے مراد ، وارنٹی کلیم کی ایکٹیویشن ہے ۔

نمبر 2 ۔

دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ کوئی کسٹمر ڈبہ پیک موبائل لے کر گیا ، دو چار دن چلا کر واپس آیا اور کسی وجہ سے موبائل سیل کر دیا ۔۔ دکاندار موبائل کی اچھی کنڈیشن دیکھ کر ، اس موبائل کو بھی دوبارہ پیک کر دیتے ہیں ۔۔ایسا موبائل کسٹمر کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ،کیونکہ ممکن ہے کہ یوزر نے یہ موبائل یا اس میں موجود سم SIM کسی غیر قانونی سرگرمی میں میں استعمال کیا ہو ۔۔ ( چند ایک دکاندار یہ کام کرتے ہیں ، اکثریت Genuine کام کر رہے ہیں ) ۔۔

غیر قانونی سرگرمیاں کئی طرح کی ہو سکتی ہیں ۔۔یعنی ممکن ہے کہ پہلے یوزر نے موبائل کو کسی غلط مقصد کے لیے استعمال کیا ہو ، مثلاً :کسی دوسرے شخص کو دھمکی آمیز کالز یا پیغامات بھیجے ہوں ۔ فراڈ یا جعلی اسکیموں میں موبائل نمبر کا استعمال کیا گیا ہو ۔۔ بینک یا جاز کیش/ایزی پیسہ ہیکنگ یا OTP فراڈ کا حصہ رہا ہو ۔۔واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی یا مذہبی منافرت پھیلانے والا مواد شیئر کیا ہو۔ کسی جرائم پیشہ تنظیم یا فرد سے رابطہ ہوا ہو ۔۔یا ایسی سم استعمال کی ہو جو کسی واردات ( مثلاً اغوا، فراڈ، یا بلیک میلنگ ) میں استعمال ہو چکی ہو۔ ایسی صورت میں اگر وہ موبائل بعد میں کسی اور کے ہاتھ میں آ جائے —تو ٹریس ہونے کی صورت میں پولیس یا FIA موجودہ یوزر سے تفتیش کر سکتی ہے —چاہے وہ بے گناہ ہی کیوں نہ ہو۔

اور یاد رہے کہ ۔۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی مشکوک یا جرائم میں ملوث ڈیوائس کو ٹریس کر سکتے ہیں ۔۔1. جب بھی کوئی سم کسی موبائل میں ڈالی جاتی ہے:نیٹ ورک کمپنی فوراً اس سم کے ساتھ استعمال ہونے والا IMEI نمبر، موبائل ماڈل، اور لوکیشن محفوظ کر لیتی ہے ۔2. اگر بعد میں وہی سم کسی جرم میں ملوث پائی جائے:تو ادارے اس وقت استعمال ہونے والے موبائل کی IMEI نمبر اور ماڈل ٹریس کرتے ہیں۔ نمبر 3. IMEI نمبر سے وہ یہ جان سکتے ہیں کہ:یہ موبائل اب کہاں ہے؟اب کس سم پر استعمال ہو رہا ہے؟پہلے کن جگہوں پر استعمال ہوا؟پہلے کس سم یا کس شخص نے استعمال کیا؟نمبر 4. IMEI موبائل فون میں مستقل ہوتا ہے — موبائل ری سیٹ کرنے سے نہیں بدلتا ۔۔( سوائے اگر کسی نے illegal طریقے سے IMEI patch یا CPID کیا ہو ) ۔ سو ! PTA approved phone ہی لیا کریں ۔۔ Non Active Mobile Check kren.

ان تمام ممکنہ پریشانیوں سے بچنے کا طریقہ ۔

آپ ڈبہ پیک موبائل لے رہے تو بالخصوص ۔۔ یوز میں / سیکنڈ ہینڈ موبائل لے رہے ہیں تو بھی آپ کے پاس یہ ایپ ہونا ضروری ہے ۔۔ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔۔ Is Original ۔اس ایپ میں موبائل کی IMEI نمبر ڈالیں ۔۔ وارنٹی کی Expiry date آ جائے گی ۔۔ عموماً موبائل کی ایک سال کی وارنٹی ہوتی ہے تو ۔۔ اس سے آپ چیک کر سکتے ہیں کو موبائل ایکٹو تو نہیں ۔۔ Non Active Mobile Check kren .

اگر یہ ایپ نہیں نہیں مل رہی تو ۔۔

اپنے کسی بھی موبائل کی IMEI نمبر گوگل پر سرچ کریں ۔۔ گوگل پر لکھیں IMEI.info ۔۔ جو پہلی ویب سائٹ اوپن ہو ۔۔ وہاں اپنے موبائل کی IMEI ڈال دیں ۔۔ آپ کے موبائل کے متعلق ساری تفصیل سامنے آ جائے گی ۔اور دکاندار سے لازمی تسلی کریں کہ یہ موبائل ایکٹیو تو نہیں ، نان ایکٹو فون کو ہمیشہ ترجیح دیں ۔۔ اور خود ہی فون کو ایکٹو کریں ۔اور لازمی بات کہ ، جس دکاندار سے بھی موبائل فون خریدیں اس سے رسید لازمی لیں ۔۔ اور رسید پر موبائل کا ماڈل ، IMEI نمبر لکھا ہو ۔

یہ IMEI نمبر موبائل کے ڈبہ پر بھی لکھا ہوتا ہے ۔۔اور موبائل سے #06#* ڈائل کر کے بھی آپ چیک کر سکتے ہیں ۔ IMEI .. یہ 15 ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے ۔

گوگل پلے سٹور سے نام کی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔۔ DVS یہ IMEI نمبر اس ایپ میں لکھیں ، اس سے اپ کو معلوم ہو جائے گا کہ یہ فون PTA approved ہے یا نہیں ۔ اور یہاں ماڈل بھی لکھا ہوتا ہے ، کہ یہ IMEI number کس موبائل فون کے متعلق رجسٹرڈ ہے ۔ یہ ایپ لازمی اپنے موبائل میں موجود رکھا کریں ۔

یہ IMEI کا تعلق ، زیادہ تر سم چلانے سے متعلق ہوتا ہے ۔ایک سم والے موبائل میں ایک IMEI ہوتی ہے ، دو سم والے میں دو IMEI ۔یہ IMEI ہی PTA ( پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی )سے ، ٹیکس ادا کر کے اپروو ہوتی ہے ۔۔ ڈبہ پیک موبائل میں یہ کام کسمٹر کا نہیں ۔۔ موبائل کمپنیاں ہی IMEI ، ۔۔ PTA ۔۔ سےاپروو کرا کر دیتی ہیں ۔۔غیر ملک سے لائے گئے موبائل کو بھی پی ٹی اے سے ٹیکس ادا کر کے اپروو کرانا پڑتا ہے ۔۔اگر کسی نے مثال کے طور پر سعودیہ / دبئی سے موبائل منگوایا ہے تو ۔۔ وہ پاکستان میں اگر اس موبائل پر SIM چلانا چاہتا ہے تو پہلے PTA کو ٹیکس ادا کرے ۔۔کیونکہ اس موبائل کی IMEI ، پی ٹی اے میں پاکستانی نیٹورک پر رجسٹر نہیں ہے ۔کچھ عرصہ قبل پی ٹی اے نے کہا تھا کہ غیر ملکی موبائل ، پاکستانی نیٹورک پر 4 ماہ بغیر ٹیکس کے چلا سکتے ہیں ۔۔اور حال ہی میں ، ایسے موبائل پر ٹیکس بالکل ختم کرنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں ۔

بہ ہر حال ۔۔یہ لیگل طریقہ ہے پاکستانی نیٹورک پر سم چلانے کا ۔۔اس کے علاوہ دو چیزیں اور بھی ہوتی ہیں ۔بعض اوقات کچھ ایسے موبائل جن کے اگر PTA ٹیکسچیک کریں تو موبائل کی کل قیمت سے بھی ڈبل ہوتا ہے ۔۔ ( پچھلے دنوں ہمارے پاس کینیڈین شہریت رکھنے والے دوست کا موبائل آیا ۔۔ جس کا ٹیکس 43000 تھا ، جبکہ موبائل بمشکل 18/20 ہزار کا ہوگا ۔ )

پیچ یا سی پی آئی ڈی کیا ہوتی ہے ۔ Patch Ya CPID kia hoti hy

نمبر 1 ۔ پیچ Patch

کسی پرانے موبائل یا کی پیڈ والے موبائل کی IMEI غیر رجسٹرڈ موبائل پر لگا دیتے ہیں ۔۔ چونکہ پرانے / کی پیڈ موبائل کی IMEI رجسٹر ہوتی ہے ، تو یہ موبائل بھی پاکستانی نیٹورک پر سم چلانے کے قابل ہو جاتا ہے ۔۔اس صورت میں موبائل کو reset کرنے سے IMEI ختم بھی ہو سکتی ہے ۔یہ کام ہزار ، پندرہ سو میں بھی ہو جاتا ہے ۔یہاں بہت بڑی گیمیں ڈالی جاتی ہے ۔۔ چند ماہ قبل پی ٹی اے نے ہزاروں کی تعداد میں ایسے موبائل کی IMEI بلاک کر دی تھی ۔۔ جو کسی دوسرے موبائل کی لگائی گئی تھیں ۔

نمبر 2 ۔ سی پی آئی ڈی CPID

یہ پیچ patch کا ہی اگلا ورژن ہے ۔۔یہ زرا مہنگا اور پکا کام ہوتا ہے ۔۔ اگر موبائل Reset بھی کر دیں تو IMEI پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔سی پی آئی ڈی CPID بھی ایک مستقل بزنس بن چکا ہے ۔۔ یہ آنلائن ہوتا ہے ۔عموماً فلیگ شپ موبائل ، جو پاکستانی میں اوریجنل PTA اپروو بہت مہنگے ملتے ہیں ۔۔یہ CPID میں کافی مناسب ریٹ میں جاتے ہیں ۔ون پلس ، سامسنگ شیاؤمی وغیرہ کے ہائی اینڈ ڈیوائس عموماً سی پی آئی ڈی والی ہوتی ہیں ۔ان موبائل کا ڈبہ نہیں ہوتا ۔۔ خدا نخواستہ کہیں گر جائے ، گم ہو جائے ، اللہ نہ کرے کوئی چوری وغیرہ ہو جاتی ہے تو FIR نہیں ہو سکے گی ۔۔ کیونکہ بغیرہ ڈبہ کے تھانے میں درخواست نہیں دے سکتے۔

نوٹ !….۔۔۔

یہ CPID اور Patch دونوں غیر قانونی کام ہیں ۔موبائل یوزر کیلئے زیادہ مسئلہ نہیں ہے ۔۔ پیچ کرنے والوں کیلئے مسئلہ ہوتا ہے ۔

اب پاکستان میں ، CPID یا Patch فون کا کاروبار عروج پر ہے ۔۔ یہ لوگ کسی دوسرے رجسٹرڈ فون کی IMEI غیر رجسٹرڈ فون کو لگا دیتے ہیں ۔۔ سو جب پی ٹی اے PTA کو پتہ لگتا ہے ، کہ ایک ہی IMEI نمبر دو موبائل فون میں چل رہا ہے ، تو وہ دونوں کو بلاک کر دیتے ہیں ، اب دونوں موبائل فون سم استعمال نہیں کر سکتے ۔۔ اس کاروبار کی وجہ سے اب کئی ڈبہ پیک اوریجنل فون بھی بلاک ہونے لگے ہیں ۔۔ اسی وجہ سے موبائل کمپنیوں نے اب پی ٹی اے اپروول کی گارنٹی دینا بند کر دیا ہے ۔۔ یعنی موبائل کا ڈبہ کھولنے سے پہلے پہلے ، چیک کر لیں کہ یہ فون پی ٹی اے سے اپروو ہے یا نہیں ۔۔ ایسی صورت میں کلیم ہو سکتا ہے ۔۔اگر ڈبہ کھل گیا ، اور اس کے بعد یہ فون پی ٹی اے سے بلاک ہو ، تو ایسی صورت میں دکاندار کچھ نہیں کر سکتا ، کیونکہ موبائل فون کمپنیاں اب کلیم نہیں دے رہی ۔تو بہتر ہے کہ ڈبہ کھولنے سے پہلے دکاندار سے تسلی کریں ۔۔

اور اس کے لیے آپ خود بھی موبائل میں ایک ایپ لازمی رکھیں ۔۔پلے سٹور سے ایک ایپ DVS ( ڈیوائس ویریفیکیشن سسٹم ) سرچ کریں ۔۔ یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔اس میں کسی بھی موبائل کا IMEI نمبر لکھیں گے ، تو اس کا پی ٹی اے سٹیٹس شو ہو جائے گا ۔۔ کہ یہ فون پی ٹی اے اپروو ہے یا نہیں ۔دوسرا طریقہ یہ ہے ، کہ آپ موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر میسج کریں ، فوراً ریپلائی آ جائے گا کہ یہ فون پی ٹی اے سے اپرووڈ ہے یا نہیں ۔

ڈبہ پیک کوئی بھی موبائل لینے سے پہلے گوگل سے اس کی سپیسیفیکیشن لازمی چیک کر لیں ۔۔ واٹ موبائل ، موبائل فون کی سپیسیفیکیشن چیک کرنے کے لیے بہترین ویب سائٹ ہے ۔ https://m.whatmobile.com.pk/

اگر آپ گوگل پکسل فون لینا چاہتے ہیں تو فون لینے سے پہلے اس کے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے ہمارا آرٹیکل پڑھیے ۔۔ یہ ارٹیکل پڑھنے کے بعد گوگل پکسل کے متعلق آپ کا کوئی سوال باقی نہیں رہے گا ۔ https://ziamobiletech.com/google-pixel-phone/

50% LikesVS
50% Dislikes

6 تبصرے “Google pixel phone camera کیا آپ بھی گوگل پکسل فون لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ رکیے ! فون لینے سے قبل یہ تحریر ضرور پڑھیں ۔

  1. ماشاءاللہ اپ کا ارٹیکل بہت اچھا تھا۔مہربانی کر کے ہیکنگ کے اوپر مزید ارٹیکل لکھیں۔

    1. ایک بہترین اور معلوماتی تحریر – شاید ہی کسی نے اردو زبان میں اتنی تفصیل سے لکھ کر سمجھایا ہو – شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں